ہر شناختی کارڈ ہولڈر کو صحت کارڈ تحریک انصاف کی جانب سے تحفہ ہے

ہر شناختی کارڈ ہولڈر کو صحت کارڈ تحریک انصاف کی جانب سے تحفہ ہے

مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ و پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ ہمارے لیے عوام کی جان و صحت مقدم ہے۔صحت کے شعبہ میں کرونا کی وبا میں ہم عالمی سطح پر مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں
عمران خان کا خواب صحت کی سہولیات سب کا حق۔آزاد کشمیر کے ہر شناختی کارڈ ہولڈر کو صحت کارڈ تحریک انصاف کی جانب سے تحفہ ہے۔پاکستان کے چاروں صوبوں میں آزاد کشمیر کے رہنے والے اپنا مفت علاج ہمراہ خاندان کروا سکیں گے۔اسلامی فلاحی ریاست کا خواب پورا کرنے جا رہے ہیں۔
آزادکشمیر میں آنے والی سابقہ حکومتوں نے عوام کے حقوق غصب کیے مگر تحریک انصاف عوام کے حقوق ان کی دہلیز پر پہنچاے گی۔
بیرسٹر سلطان محمود چوہدری عمران خان کے سپاہی ہیں انکی قیادت میں نیا آزاد کشمیر بنائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں مظفرآباد میں قومی صحت کارڈ کی تقسیم کے موقع پر ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ سفیر کشمیر وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے آزاد کشمیر کے عوام کو بلاتخصیص انصاف ہیلتھ کارڈ دے کر اپنی دلی محبت کا اظہار کردیا ہے۔
انشا ء اللہ اب جلد آزاد کشمیر میں بھی تحریک انصاف کی حکومت بنے گی۔ آزاد کشمیر کو ماڈل اسٹیٹ بنائیں گے کرپشن فری ریاست کا خواب پورا کرنے جا رہے ہیں۔
مقبوضہ کشمیر کے عوام کو پیغام دے رہے ہیں کہ جلد ہم ان کے شانہ بشانہ ہونگے۔ آزاد کشمیر اور پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگز کی باہمی مشاورت سے حکومت سازی کا عمل آگے بڑھائیں گے۔ انشااللہ
+6
Maleeha Hussain, Tehmina Mohsin and 39 others
5 Comments
3 Shares