ممبران قومی اسمبلی کی وزیراعظم آفس میں ملاقات

ممبران قومی اسمبلی کی وزیراعظم آفس میں ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے لاہور اور ساہیوال ڈویژن سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی کی وزیراعظم آفس میں ملاقات ۔
ممبران نے وزیراعظم کو اپنے حلقے میں عوام کو درپیش بجلی ، گیس ،صحت عامہ اور تعلیم کے مسائل سے آگاہ کیا ۔

وزیراعظم نے کہا کہ ممبران کے حلقوں میں عوامی مسائل کے حل کے لیے اراکین قومی اسمبلی کی مشاورت سے مسائل کے حل کو ترجیحی بنیادوں پر ممکن بنایا جائے گا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ ممبران قومی اسمبلی اپنے حلقوں میں عوام سے مسلسل رابطے میں رہیں تاکہ عوام کو درپیش مسائل کی نشاندہی کی جا سکے اور انکو فوری طورپر حل کرنے کے اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے ۔

Leave a comment